4 دسمبر، 2023، 8:57 AM

خطے میں وسیع جنگ کے آثار نمایاں ہورہے ہیں، ایرانی وزیرخارجہ کا انتباہ

خطے میں وسیع جنگ کے آثار نمایاں ہورہے ہیں، ایرانی وزیرخارجہ کا انتباہ

عمان کے ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس میں امیر عبداللہیان نے کہا کہ امریکہ دوغلی پالیسی کے تحت اسرائیل کو فلسطینیوں کے قتل عام پر اکسا رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ نے تہران میں عمان کے ہم منصب سید بدر البوسعیدی کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تقریبا دو مہینوں سے غزہ کی جنگ میں صہیونی حکومت کی جنایات کا نزدیک سے جائزہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمانی وزیرخارجہ کے ساتھ آج مختلف موضوعات پر گفتگو ہوئی۔ ایرانی وزارت معدنیات و تجارت کی جانب سے تہران میں دونوں ممالک مشترکہ کمیشن کا اجلاس منعقد ہوگا۔

عبداللہیان نے غزہ کے خلاف جنگ میں امریکی موقف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن میڈیا پر غزہ میں خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانے سے اسرائیل کو منع کرتا ہے جبکہ دوسری صہیونی جرائم کی حمایت بھی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کو صہیونی حکومت کی ناجائز حمایت کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔ کل چوبیس گھنٹوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 800 فلسطینی بے گناہ لوگوں کو شہید کیا گیا۔

انہوں نے مقاومت کے رہنماوں کے حوالے سے کہا کہ خطے میں جاری نئے مرحلے میں داخل ہونے والی ہے لہذا ہم جنگ کے فریقوں کو خبردار کرتے ہیں کہ پانی سر سے گرزنے سے پہلے خواتین اور بچوں کا قتل عام بند کریں۔

News ID 1920346

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha